نگراں سیٹ اپ، گورنر سندھ کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین، شفقت جاموٹ اور عمر جیلانی کے نام زیر غور

کراچی (وقائع نگار) نگران سیٹ اپ کے لےے ڈاکٹر عشرت حسین کا نام بطور گورنر سندھ جبکہ شفقت جاموٹ اور عمر جیلانی کے نام بھی زیر غور ناموں میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذ رائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمن کوبھی نگران سیٹ اپ میں اہم ذمہ داری دینے کا امکان ہے۔