مسلمان ناموس رسالت کیلئے جان دینا قابل فخر سمجھتے ہیں: فرید پراچہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ناموس رسالت کے بارے میں ”اجالے جنون کے“ کے عنوان سے ٹیلی فلم کے اجرا پر ٹیلی فلم کے ذمہ داران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینابھی فخر سمجھتے ہیں۔ مفتیان عظام و جید علمائے کرام نے بھی اس ٹیلی فلم کی تحسین اور اس کی کاوش کرنے والے شمع رسالت کے پروانوں کو خراج تحسین پیش کیاہے لیکن اس ٹیلی فلم کے خلاف دشمنان اسلام نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر نا شروع کردیئے ہیں، ہم انہیں متنبہ کر تے ہیں کہ وہ اپنی ناپاک حرکتوں سے باز رہیں۔ انشاءاللہ یہ ٹیلی فلم توہین رسالت کے ناسوروں کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوگی۔