محفل میلاد

لاہور (پ ر) انجمن خوشبوئے مصطفی کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ محفل میلاد مصطفی 23 فروری کو کوٹ لکھپت بوستان کالونی میں پیر سید ذاکر سجاد کاظمی خانوہارنی کی زیر صدارت ہو گی‘ خصوصی خطاب مولانا مفتی شاہد منیر چشتی‘ تلاوت حافظ محمد یعقوب اور نقابت حافظ اکبر علی کریں گے۔ شاہد علی رضوی پسروری‘ ظہیر بلالی برادران‘ حافظ زاہد سعید‘ تنویر اللہ شاکر ہدیہ نعت پیش کریں گے۔