متحدہ جمعیت اہل حدیث کے انتخابی بورڈ کا قیام

لاہور (پ ر) متحدہ جمعیت اہل حدیث کے امیر مرکزیہ علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری کی زیرصدارت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکز اہل حدیث لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مرکزی انتخابی بورڈ صوبائی امیر مولانا محمد نعیم بادشاہ کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا ہے جس کا پہلا اجلاس 28فروری کو ہو گا۔