مالی : جھڑپ کے دوران فرانسیسی فوجی سمیت 20 عسکریت پسند ہلاک

بماکو (اے پی پی) مالی میں عسکریت پسندوںکے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران فرانس کا فوجی ہلاک جبکہ 20 سے زائد عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی مالی میں عسکریت پسندوں اور فرانس کے فوجی دستوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 20 سے زائد عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔