قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس، سانحہ کوئٹہ پر مذمتی قراردار منظور

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئر مین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان لاہور ڈویژن حاجی عامر رشید خان کی زیر صدارت میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مشتاق احمد ہاشمی، شہزاد احمد بھٹی، سید بشارت علی شیرازی، علامہ محمد نواز جلالی، ڈاکٹر ایس اے بخاری، علامہ پیر سید صابر حسین شیرازی، ملک نثار احمد، سید محمد رضا شاہ، نصیر احمد جٹ اور دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خلاف مذمتی قرار داد منظوری کی گئی اور اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کی گئی۔