قائم علی شاہ نے تصدیق کر دی زرداری سیاست میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں: ممتاز بھٹو

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے قائم علی شاہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے زرداری سیاست مےں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جس سے مخالفین کی پرےشانی بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا قائم علی شاہ کا یہ بیان زرداری کے خلاف ٹھوس گواہی ہے کہ وہ صدارتی کرسی پر بےٹھ کر سیاست کرتے ہوئے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے مزید کہا ملک کے آئین نے آرٹیکل 6 مےں واضح کہا ہے آئین کی خلاف ورزی ملک سے غداری مےں شمار ہوتی ہے جس کی سزا موت ہے۔ اسی آئینی پابندی پر پنجاب ہائی کورٹ نے بھی حکم جاری کیا ہوا ہے جس کو زرداری عدالتوں کے دیگر فےصلوں کی طرح ماننے کو تیار نہیں ہے اور اس کا رویہ اور کارکردگی صرف شخصی مفادات حاصل کرنے پر مبنی ہے، جس سے ملک کو پانچ سالوں مےں بڑا نقصان پہنچا ہے، ممتاز بھٹو نے مزید کہا ملک کے دیگر علاقوں پر اپنا کنٹرول کھونے کے بعد زرداری نے اےک بار پھر سندھ پر قبضہ برقرار رکھنے کی ناپاک سازشےں شروع کر دی ہےں ۔