فیروزوالا: تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار

فیروز والا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا علی شیراز کی ہدایت پر ٹی ایم او فیروز والا آغا ہمایوں حفیظ کی نگرانی میں ٹی او آر محمد اویس ملک نے انسپکٹر محمد صفدر باجوہ نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قلعہ ستار شاہ کے قریب مارکیٹ تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ کوٹ عبدالمالک اور لاہور روڈ پر بغیر نقشے کے تعمیر کی جانے والی عمارتوں کو نوٹس جاری کئے گئے اور متعدد عمارتوں کو مالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔