فرانس میں کینو اور لیموں کے سالانہ میلے کا آغاز

فرانس میں کینو اور لیموں کے سالانہ میلے کا آغاز

پیرس (نوائے وقت نیوز) فرانس میں اس سال بھی کینواور لیموں کے فیسٹیول کا شا ندار طریقے سے انعقاد کیا گیا ہے جس میں لا تعداد کینو اور لیموں کے ذریعے منفرد اور انوکھے مجسمے تیا ر کئے گئے ہیں۔ اس 80 ویں فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے ماہر آرٹسٹوں نے ما لٹے اور لیموں سے گھر، جانوروں، قلعے اور دیگر دلکش مجسمے تخلیق کئے ہیں۔