علامہ اقبال احمد فاروقی کی اہلیہ انتقال کر گئیں‘ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی مجلس رضا کے نگران پیرزادہ علامہ علامہ اقبال احمد فاروقی کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ان کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے عید گاہ قبرستان میانی صاحب میں ادا کی جائے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حاجی فضل کریم ، علامہ سید ریاض حسین شاہ نے پیرزادہ اقبال فاروقی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔