طالبان نے کیسے اغوا کیا،واپڈا اہلکار بازیاب کرائیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

 پشاور(نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں گومل زام پروجیکٹ کے 8اہلکاروں کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔گورنر انسپکشن ٹیم کے ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ طالبان نے کسی طرح واپڈا کے اہلکاروں کو اغوا کیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ واپڈا کے مغوی اہلکاروں کو رہا کروایاجائے۔ اہلکار اگر بازیاب نہ ہوئے تو شمالی و جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹس کو تبدیل کردیاجائیگا۔