شیخ لطیف شاہد پاکستان تحریک انقلاب لاہور ڈویژن کے صدر منتخب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) معروف سماجی رہنما شیخ محمد لطیف شاہد تحریک انقلاب لاہور ڈویژن کے صدر منتخب ہو گئے۔ چیئرمین رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا۔ اس موقع پر تمام کارکنوں، عہدیداروں اور معروف شخصیات نے شیخ محمد لطیف شاہد کو تحریک انقلاب لاہور ڈویژن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔