شام: بمباری سے مزید شہری جاں بحق باغیوں نے طیارہ مار گرایا

مقبوضہ بیت المقدس/ غزہ/ دمشق (اے پی اے )شام میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ورکنگ گروپ برائے فلسطینی پناہ گزیں کے مطابق خان الشیخ کیمپ میں بھی رات گئے جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ گولہ باری اور فائرنگ کی آوازوں سے کیمپ کے مکینوں کے درمیان خوف و ہراس پھیل گیا۔ خان الشیخ کیمپ میں مختلف فلسطینی مہاجر کیمپوں سے نقل مکانی کرنے والوں نے پناہ لے رکھی ہے۔