سپریم کورٹ نے قرضے معاف کرانے والوں کے متعلق تمام رپورٹس عام کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ نے بینکوں سے قرضے معاف کرانے والوں کے متعلق تمام رپورٹس عام کرنے کا حکم دے دیا۔ قرضہ معافی کیس میں جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی پر مشتمل کمشن نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔ سپریم کورٹ میں لوہے کے بیس تالہ بند صندوقوں میں متعلقہ دستاویزات پیش کی گئیں۔