سوٹ کیس کی شکل میں تہہ ہو جانے والی جدید موٹر سائیکل تیار

سوٹ کیس کی شکل میں تہہ ہو جانے والی جدید موٹر سائیکل تیار

بڈاپسٹ (نوائے وقت رپورٹ) ہنگری کی ایک کمپنی نے ایسی بائیک تیار کرلی ہے جو تہہ ہوکر منٹوں میں سوٹ کیس کی شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ Movco Scooterنامی اس بائیک کا وزن صرف 25کلو گرام ہے جو الیکٹرک موٹر کے ذریعے 50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ مختصر وقت میں سکوٹر سے سوٹ کیس کی شکل لینے والی اس بائیک کیلئے پارکنگ کی بھی ضرورت نہیں بس تہہ کریں اور گھسیٹتے ہوئے اپنے ہمراہ لے جائیں۔