سانحہ کوئٹہ کی آڑ میں گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: علامہ محمد احمد لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی آڑ میں بیگناہ کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے افراد کے قتل کا تعلق کسی بھی مذہبی یا شیعہ سنی عنوان نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں مدارس پر چھاپے مار کر بے گناہ طلبہ کو گرفتار کیا جارہا ہے اور پنجاب میں ہمارے رہنماﺅں مولانا معاویہ اعظم سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے اس رویے کی وجہ سے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے۔