زرداری نہیں جانتے انکے ساتھ کیا ہونےوالا ہے:پیر پگاڑا

رحےم ےار خان (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پےر پگارہ نے کہا ہے کہ ملکی اندرونی حالات خراب کرنے مےں صدر زرداری ملوث ہےں‘ اب ان کے اقتدار کی گےم ختم ہونے والی ہے انہیں ےہ بھی علم نہےں کہ ان کے ساتھ کےا ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لےگ(ن)کے سےنےٹر و سےنئر نائب صدر پنجاب جعفر اقبال کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز مےں دئےے گئے استقبالےے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پےر پگاڑا نے کہا کہ بدامنی اور لاقانونےت سنگےن صورتحال اختےار کر چکی ہے اسے فوری حل نہ کےا گےا تو ہر شخص اپنے آپ کو غےر محفوظ سمجھے گا۔ پےپلز پارٹی نے سندھ مےں ملازمےن کی تنخواہوں کے علاوہ کوئی قابل ذکر ترقےاتی کام نہےں پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کرنے سے سندھی فنکشنل لےگ پر اعتماد کرنے لگے ہےں۔ فنکشنل لےگ آئندہ الےکشن مےں پےپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کا انعقاد نظر نہےں آتا اگر ہو گئے تو فنکشنل لےگ پوری قوت سے حصہ لے گی۔ اےک سوال کے جواب مےں پےر پگاڑا نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) سے فنکشنل لےگ کا انتخابی اتحادہونا چاہےے۔اللہ کرے اےسا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام لےگےں اکھٹی ہو کر پےپلز پارٹی کے خلاف ون ٹو ون امےدوار کھڑا کریں۔