خواتین کے عالمی دن پر گورنمنٹ ڈگری کالج گوالمنڈی میں تقریب کل ہو گی ذکیہ شاہنواز مہمان خصوصی ہونگی

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنوازکل 22 فروری کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گوالمنڈی میں خواتین کے دن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔تقریب میں رخسانہ فرخ، اداکارہ نشو بیگم، عطیہ ناہید، حافظہ قاریہ روبینہ، شگفتہ امین، سارہ فرخ، ڈاکٹر سیما مزمل اور ڈاکٹر عاصمہ عبدالطیف کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شرکت کریں گی۔