تفصیلات سے مطمئن نہیں، پی آئی اے بھرتیوںکا مکمل ریکارڈ فراہم کرے:سینٹ کمیٹی

 اسلام آباد(آئی این پی)سینےٹ کی خصوصی کمیٹی نے پی آئی اے انتظامیہ سے 2007ءسے دسمبر 2012ءتک کی جانے والی بھرتیوں ‘ حالیہ ترقی کے طریقہ کار بارے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ‘ کمیٹی نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری والے افسران کیخلاف کارروائی اور ترقی پانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیںجبکہ پی آئی اے حکام نے کہا ہے ادارہ میں 5 سال کے دوران تمام بھرتیاں میرٹ پر تمام رولزکو مد نظر رکھ کر کی گئی ہیں‘کمیٹی نے پی آئی اے کے بھرتیوں بارے پیش کئے جانے والے ریکارڈ کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کمیٹی پی آئی اے پیش کردہ ریکارڈ سے مطمئن نہیں۔