بلوچستان میں موسلا دھار بارش سردی کی شدت بڑھ گئی

 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے کچھ شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں موسم صاف ہونے کے بعد ابھی تک راستوں سے برف نہیں ہٹائی جاسکی ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن، پشین،زیارت اور کان مہترزئی سمیت گردونواح میں بارش اور سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی۔