بزنس ایکسپریس کی 2بوگیاں روہڑی سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ایکسپریس کی 2بوگیاں روہڑی سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ ٹرین کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بوگیاں ہٹانے تک تین سے چار گھنٹے ریلوے ٹریفک معطل رہی۔