امریکہ میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش، دو ہم شکل ہیں

ٹیکساس(اے پی اے ) امریکا میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کوجنم دے دیا ہے، چاروں لڑکے ہیں۔ ٹیکساس میں پیدا ہونیوالے دو بچے آپس میں ہم شکل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ایسی ولادتوں کا تناسب کروڑوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ ان بچوں کو چند ہفتے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔ بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ وہ چار بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔