الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کی کرکٹ بیٹ کا انتخابی نشان مانگنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آ باد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کرکٹ بیٹ کا انتخابی نشان مانگنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ترازو کا نشان نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کو کرکٹ بیٹ کا انتخابی نشان دینے کی درخواست کی۔