الیکشن سے پہلے سندھ پولیس میں تبادلوں کا ریلا، 44 افسر ضلع بدر

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے الیکشن سے پہلے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے کئے ہیں۔ حیدر آباد ریجن کے 89 پولیس افسروں کو ضلع بدر کئے جانے کے احکامات ہیں۔ ڈی آئی جی ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے یہ معمول کی کارروائی ہے۔ حیدر آباد کے 43، دادو کے 11، بدین کے 5، مٹیاری کے 7 اور ٹھٹھہ کے 4 انسپکٹرز شامل ہیں۔ دوسری مرحلے میں 200 سے زائد سب انسپکٹرز کو ضلع بدر کیا جائے گا۔