افتخاراللہ ملک ایڈووکیٹ آل پاکستان ککے زئی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بریگیڈیئر انعام الحق کیلئے ککے زئی ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس ہوا‘ اجلاس کے شرکاءنے مرحوم کی شخصیت کے مختلف پہلوﺅں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عوام‘ ملک اور برادری کیلئے خصوصی کاوشوں کا اعتراف کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ بعد ازاں ایگزیکٹو ممبران نے اتفاق رائے سے افتخاراللہ ملک ایڈووکیٹ کو ککے زئی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا۔