الاسکا میں جدید ہیوی بائیکس کامیلہ

الاسکا میں جدید ہیوی بائیکس کامیلہ

نیویارک (نیٹ نیوز)الاسکا میں انٹرنیشنل موٹر بائیک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں جدید ہیوی بائیکس اور بائیسکلز دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔الاسکا کے مرکز میں واقع ایگزی بیشن ہال میں جاری اس دلچسپ فیسٹیول میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت سکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگر دو پہئیوں والی سواریاں فیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہیں۔