گوجرانوالہ: دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر‘ گرنیوالی 2خواتین ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے سڑک پر گرنے والی دو خواتین کو پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے کچل کر مار ڈالاجبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ راہوالی کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار دو خواتین 31سالہ شبانہ اور 30 سالہ عابدہ سڑک پر گر گئیں جنہیں پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا شبانہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جبکہ عابدہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے اعجاز سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد اور خواتین کی نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔