پسنی: ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے راڈار پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے پسنی میں سول ایوی ایشن کے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے راڈار پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ پہاڑوں سے کی گئی، راڈار محفوظ رہا، راکٹ بھی فائر کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم بند ہوگیا اور راڈار کا کراچی مرکز سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ ترجمان اے ایس ایف عباس میمن نے کہا ہے کہ پسنی ائرٹریفک راڈار پر حملہ پسپا کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کرتے ہوئے حملہ کیا تھا۔ عباس میمن نے بتایا کہ چین کی تمام تنصیبات محفوظ ہیں اور کارروائی میں اے ایس ایف کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔