پسرور: 56 افراد کا مبینہ سیریل کلر ڈرامائی انداز میں گرفتار

پسرور (نامہ نگار) پولیس تھانہ ستراہ نے خطرناک سیریل کلر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ اُجرتی قاتل نے مبینہ طور پر گزشتہ 15 برسوں میں 56 افراد کو قتل کیا۔ ملزم نے پولیس کے روبرو انکشاف کیا کہ وہ میاں والی بنگلہ کے دو خوبرو بھائیوں سے محبت کرتا تھا اور ان سے زیادتی کرتا تھا ان لڑکوں نے جس جس شخص کے متعلق کہا انہیں اس نے قتل کر دیا۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو اس نے ان کے مخالفین سے بھاری رقم لے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم نے کہا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ دوسری طرف پولیس ابھی ملزم کی گرفتاری کو صیغہ راز میں رکھ رہی ہے اور ان افراد کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے جنہوں نے اسے رقم دے کر اپنے مخالفین کو قتل کروایا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا نام رشید عرف فوجی ہے اور اس کا تعلق علاقہ نارنگ منڈی سے ہے۔