قصور، فیروز والا، شیخوپورہ ، گگو منڈی، فیصل آباد میں 5بچوں،3 خواتین سے زیادتی

قصور+شیخوپورہ+  فیروز والا +گگو منڈی + فیصل آباد  (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی)  قصور، شیخوپورہ، فیروزوالا، گگو منڈی‘ فیصل آباد میں 5 کمسن بچوں‘ 3  خواتین سے زیادتی کی گئی۔ قصور ، جمبر خورد میں اوباش نوجوان نے ساڑھے چار سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ اکرم نے پولیس تھانہ  پھولنگر صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے اس کا بیٹا محمد حسین گلی میں کھیل رہا تھا اسے ملزم زوہیب اٹھا کر ایک مکان میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن  کے علاقہ محلہ احمد پورہ میں 14 اوباش دانش نے 11 سالہ علی حسن کو ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیروز والا میں لاہور روڈ کی آبادی  احمد پور میں نوجوان کاشف نے کمسن بچے ثاقب کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کر ڈالی۔گگومنڈی میں عباس کا بیٹا عبدالسلام صبح سات بجے دکان سے  بسکٹ لینے جا رہا تھا ہمسائیہ افضال اسے پکڑ کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میں کرسچین ٹاؤن کی 17 سالہ (س) کو ملزمان یونس وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ صدر تاندلیانوالہ کے لیاقت علی کی شادی شدہ ہمشیرہ (آ) کو ملزمان یٰسین وغیرہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 240 موڑ کے غلام قادر کی اہلیہ (پ) کو ملزمان اسلم وغیرہ نے جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 243 ر ب کے ظہیر مسیح کی اہلیہ (س) کو ملزمان کاشف وغیرہ نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ بازار کے علاقہ ماہیے شاہ قبرستان سے ملحقہ گلی کے شہزاد احمد کے بیٹے آٹھ سالہ محمد علی کو ملزم فریاد نے ورغلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔