شیخوپورہ: 30لاکھ تاوان نہ ملنے پر تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) محلہ حبیب کالونی داتا شاہ جمال روڈ پر گزشتہ روز اغوا ہونے والے تاجر نعیم خان کو ملزمان نے تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کرکے نعش پاہڑیانوالہ کے قریب پھینک دی۔ پولیس نے ملزمان فرمان، عاقب، بلال، طارق اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی۔ ملزمان نے گزشتہ روز نعیم خان کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کیا تھا اور 30لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مقتول نعیم خان ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے سینئر وکیل ندیم خان شیروانی کا بھائی ہے۔