ذوالفقار مرزا کا بدین کے حلقہ پی ایس 59 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

ذوالفقار مرزا  کا  بدین کے حلقہ  پی ایس 59 پر  مسلم لیگ ن کے  امیدوار کی حمایت کا اعلان

بدین (آن لائن) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ضلع بدین کے صوبائی حلقے پی ایس 59 پر (ن) لیگ امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کوٹری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صوبہ سندھ کے صدر اسماعیل راہو جو کہ بدین کے صوبائی حلقے پی ایس 59 پر 2013ء کے عام انتخابات میں پی پی امیدوار نواز چانڈیو سے ایک ہزار ووٹ سے ہار گئے تھے کی درخواست پر نادرا ویریفکیشن کے بعد پی پی ایم پی اے محمد نواز چانڈیو کی پی ایس 59 پر رکنیت معطل کرکے پی ایس 59 کی 37 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ الیکشن کے حکم کے اجراء کے بعد الیکشن کمشن نے پی ایس 59 کے 37 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ 13 مئی 2015ء کو الیکشن کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پی پی سندھ کے سابقہ نائب صدر اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پی ایس 59 گولارچی پر پی پی مخالف مسلم لیگ (ن) امیدوار محمد اسماعیل راہو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسماعیل راہو کی جگہ کوئی اور امیدوار بھی ہوتا تو بھی میں پی پی کے بجائے اس کی حمایت کرتا۔