روس کی سڑک پر بارہ سنگھے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
ماسکو( نیٹ نیوز) سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے دوران کوئی رکاوٹ آ جائے تو سفر کرنے والوں کیلئے مصیبت کھڑی ہو جاتی ہے اور ایسی ہی صورتحال یہاں بھی ہوئی۔روسی دارالحکومت ماسکو کی ایک سڑک پر سفر کرنے والوں کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک بارہ سنگھا دوڑتا ہوا روڈ پر چلا آیا جس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔