کاغذ کی گھڑیاں بنانے والے جاپانی فنکار کی دھوم
ٹوکیو(نیٹ نیوز) ویسے تو فن کی کوئی قید نہیں ہوتی، دنیا کے ہر ملک میں مختلف بیکار چیزوں سے خوبصورت اور دیدہ زیب چیزیں بنانے والے فنکار موجود ہیں، اور ایسے ہی فنکاروں میں جاپان کے علاقے سائی تاما سے تعلق رکھنے والے فنکار منابو کساکا بھی ہیں، جو کاغذ کی مدد سے کلائی کی گھڑیوں کی ہوبہو کاپی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔