نارنگ: رینجرز نے بھارتی فورسز کا آہنی پل تحویل میں لے لیا، سینکڑوں ٹن وزنی ہونے کے باعث راوی سے نکالا نہ جا سکا

نارنگ: رینجرز نے بھارتی فورسز کا آہنی پل تحویل میں لے لیا، سینکڑوں ٹن وزنی ہونے کے باعث راوی سے نکالا نہ جا سکا

نارنگ منڈی+فیروز والا (نامہ نگاران) بھارتی سکیورٹی فورسز کا آہنی پل جو دریائے راوی میں طغیانی آنے سے پاکستان پہنچ گیا تھا، کو رینجرز حکام نے جدوجہد کر کے راوی کے کنارے لگا لیا ہے تاہم سینکڑوں ٹن وزنی ہونے کی وجہ سے تاحال باہر نہیں نکالا جا سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ پل 36 دروں پر مشتمل ہے، ہردرے کی لمبائی 20فٹ اور چوڑائی 8فٹ ہے اس طرح پل کی کل لمبائی 720فٹ بنتی ہے، جرمن سٹیل سے تیارکردہ یہ پل کروڑوں روپے مالیت کا بتایا جاتا ہے۔ رینجرزنے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔