ذوالفقار مرزا کی لندن میں مصطفی کمال، سلیم شہزاد سے ملاقاتیں، وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش

ذوالفقار مرزا کی لندن میں مصطفی کمال، سلیم شہزاد سے ملاقاتیں، وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش

کراچی (سٹاف رپورٹر) سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کے بعد سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی سرگرم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور سلیم شہزاد سے لندن میں ملاقاتیں کی ہیں ۔ذوالفقار مرزا نے دونوں رہنماو¿ں کو ایم کیو ایم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ آئندہ دو سے تین روز میں لندن سے وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔سیاسی حلقے سندھ کے آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے کردار کو اہم سمجھ رہے ہیں ۔
ذوالفقار مرزا