الطاف سکیورٹی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں عسکری ونگ ختم کرکے دم لیں گے: رانا تنویر

الطاف سکیورٹی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں عسکری ونگ ختم کرکے دم لیں گے: رانا تنویر

مریدکے (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ کراچی آپریشن میں بے گناہی ثابت کرنے والوں کو کچھ نہیں ہوگا۔ دہشت گرد جہاں بھی ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ الطاف حسین سکیورٹی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالیں، عسکری ونگ ختم کرکے دم لیں گے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر نے مزید کہا کہ 7 سال بعد یوم پاکستان پر 23 مارچ کو پریڈ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہوگا کہ فوج حکومت اور عوام دہشت گردی کو مل کر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہورہی جس کا ملک کو بے حد نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمران خان ضدی خان ہیں، ان کے اپنے پارٹی انتخابات بوگس نکلے، وہ قومی انتخابات کو بوگس کہہ رہے ہیں۔