کرم ایجنسی: چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ، 2 لیویز اہلکار زخمی

کرم ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا تھا اپر کرم ایجنسی کے علاقے شلوزان تنگی میں واقع لیویز کی چیک پوسٹ  پر راکٹوں  سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  چیک پوسٹ پرتعینات لیویز کے 2 اہلکار  زخمی ہو گئے۔  جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی  فورسز  کے علاقے کو گھیرے میں  لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
چیک پوسٹ حملہ