پشاور : ہوٹلوں، سراؤں میں سرچ آپریشن کئی غیرملکی گرفتار، افغان باشندوں کی دکانیں سیل

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر بازار پشاور  کے ہوٹلوں اور  سراؤں میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران کئی غیرملکیوں کو  گرفتار کر لیا۔ غیرملکیوں کا تعلق ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان سے ہے۔ غیرملکیوں کو 14فارن ایکٹ کے تحت ملک بدر کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں خیبر بازار اور شعبہ بازار میں افغان باشندوں کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ سوئیکارنو چوک میں افغان قالینوں کی مارکیٹ بھی سیل کر دی گئی۔