پشاور: سربراہ امن لشکر کے گھر پر خودکش حملہ‘ ایک جاں بحق‘ 3 زخمی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے متنی بازار واقع امن لشکر کے سربراہ کے گھر پر خودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ امن لشکر کے سربراہ فرمان دھماکے میں محفوظ رہے، دھماکہ زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اطلاع پر ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔