سبکدوش بادشاہ کارلوس نے بیٹے کی تاج پوشی کر دی، ماضی کی نیوز کاسٹر شہزادی لیتزیا سپین کی ملکہ بن گئی

سبکدوش بادشاہ کارلوس نے بیٹے  کی تاج پوشی کر دی، ماضی کی نیوز کاسٹر شہزادی لیتزیا سپین کی ملکہ بن گئی

میڈرڈ (رائٹرز+ ڈیسک نیوز) خارزار صحافت سے مسند شاہی تک کا سفر طے کرنے والی شہزادی لیتزیا اوٹیز سپین کی ملکہ بن گئیں۔ ان کے شوہر شہزادہ فلپ کی تاج پوشی کر دی گئی سبکدوش معمر بادشاہ جوآن کارلوس نے اپنے بیٹے فلپ ششم کو کیپٹن جنرل کی بیلٹ لگا دی گئی یوں کارلوس کے اختیارات بھی فلپ کو منتقل ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق لیتزیا 9/11 واقعہ کی خبریں دنیا تک واشنگٹن سے بطور نیوز اینکر کے طور پر پہنچاتی رہیں۔