تحریک پاکستان کے کارکن عبدالقیوم قادری انتقال کر گئے ‘ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت)تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے بزرگ کارکن شیخ عبد القیوم قادری 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح9بجے پنڈی بھٹیاں(حافظ آباد ) میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم مقامی صحافی شیخ عبد الخالق قادری کے والد اور انجمن غوثیہ کے بانی تھے۔