بنوں : شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنیوالے متاثرین کی گاڑی کو حادثہ چار افراد جاں بحق بیس زخمی

بنوں (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں آنیوالے افراد کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ جس سے 2بچے،خاتون اور ایک لڑکاجاں بحق اور 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ میران شاہ روڈ پربکا خیل کے مقام پر پیش آیا۔ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں آرہے تھے۔ اس دوران موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ حادثہ میں 4افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے والوں میں 2بچے،خاتون اور ایک لڑکا شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالے 11بچے بھی شامل ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔