آئی ڈی پیز وفاق کا مسئلہ ہے پھر بھی ہم نے ان کیلئے 35 کروڑ روپے رکھے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے

آئی ڈی پیز وفاق کا مسئلہ ہے  پھر بھی ہم نے ان کیلئے 35 کروڑ روپے رکھے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز وفاق کا مسئلہ ہے پھر بھی ہم نے ان کیلئے 35 کروڑ روپے رکھے ہیں۔ قبائلی ہمارے مہمان ہیں۔ شمالی وزیرستان آپریشن سے نہ گورنر نہ کور کمانڈر اور نہ ہی ہم باخبر تھے۔ یہ معلومات صرف ایک آدمی کے پاس تھیں کہ آپریشن کب شروع ہو گا۔ خیبر پی کے اسمبلی کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کوئی بھی خبر نہیں تھا کور کمانڈر مجھے اور گورنر کو بریفنگ دے رہے تھے لیکن نہ تو گورنر نہ کورکمانڈر اور نہ ہی ہمیں پتہ تھا کہ آپریشن کب شروع ہو رہا ہے۔ یہ تاثرات موجود تھے کہ کسی بھی وقت آپریشن شروع ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکول اور ہسپتال کھول دیں اور متاثرین کی ہر قسم کی مدد کی جائے۔