اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ، ڈائریکٹر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اعجاز افضل اور الاٹی راز محمد گرفتار

پشاور (آن لائن) قومی احتساب بیوروخیبر پی کے نے اعجاز افضل خان ڈائریکٹر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA ) اور راز محمد دُرانی کو گرفتار کر لیا۔ قومی احتساب بیوروخیبر پی کے نے گزشتہ روز اعجاز افضل خان ڈائر یکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA ) اور راز محمد خان الاٹی کومبینہ طور پر اقراء یونیورسٹی کے ساتھ   5کنال  زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ  کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ ملزم نے اخبارات میں مبہم اشتہار دئیے۔ جس کے جواب میں راز محمد دُورانی نے اپنے ہی بینک اکاؤنٹس سے اسی دن  3  کال ڈیپازٹ مختلف ناموں سے بنوائے اور 2   بولیاں مسترد کر دی گئیں اور ایک  بولی مبلغ پچیس لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے اپنے نام پر منظور کرا لی اور پانچ کنال اراضی  33  سال  کے لئے راز محمد کو الاٹ کر دی گئی۔ 
گرفتار