ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہاتھوں والا امریکی بچہ کھیلنے کے قابل ہوگیا
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ریاست بالٹی مور کا 10 سالہ بچہ زیون ہاروے دنیا کا وہ پہلا بچہ ہے جس کے بازوئوں پر لگے ہاتھ اسکے اپنے نہیں بلکہ کسی اور کے ہیں جبکہ اسکا گردہ بھی کسی اور کا ہے۔ اسے دو سال قبل عطیہ کئے گئے ہاتھ لگائے گئے تھے اور اب وہ پہلی بار دوسرے کے ہاتھوں سے کوئی کھیل کھیلنے یا کام کرنے کے قابل ہوا ہے۔