برطانیہ کا کمسن ترین لڑکا پیدل چل کر قطب جنوبی پہنچ گیا

برطانیہ کا کمسن ترین لڑکا پیدل  چل کر قطب جنوبی پہنچ گیا

لندن (بی بی سی اردو) برطانیہ کا 16سالہ لڑکا قطب جنوبی تک چل کر جانے والا کمسن ترین نوجوان بن گیا۔ لوئس کلارک نے 48دن تک منفی 50ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 200کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کا مقابلہ کرتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔