گیلانی کے کزن اور اندرون سندھ سے کئی رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل

ملتان (وقائع نگار) مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے کزن مخدوم راجن بخش گیلانی نے اپنے عہدے، پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان گزشتہ رور ملتان پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو اور پی ایس 37رتوڈیرو کے امیدوار نواب زادہ امیر بخش خان بھٹو سے جمعہ کے روز رتوڈیرو کے گاﺅں جمعہ اگھم کے معززین اور پیپلز پارٹی کے رہنماوﺅں ریٹائرڈ ڈی ایس پی حبیب الرحمان اگھم ، امتیاز علی اگھم ، ریاض حسین اگھم ، محمد رمضان اگھم ، واجد علی اگھم ، علی بخش لھہ ، عبدالغفور لھ، خدابخش بروہی ، گل محمد بروہی، خدا ڈنو اڈھو ، علی حیدر راجپر اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی فقیر نصیر ناریجو نے ملاقات کرکے برادریوں کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفے دیکر پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کا اعلان کیا۔