گھریلو جھگڑے، بے روزگاری سے پریشان 2 افراد کی خودکشی، 2 کا اقدام خودسوزی

قصور + جوہر آباد (نامہ نگاران) قصور اور جوہر آباد میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد نے خودکشی کرلی جبکہ دو افراد کا اقدام خودسوزی ۔ ایک چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ سنتوک سر مےں مبےنہ طور پر ظہور الہی اپنے گھرےلو حالات اور بے روز گاری سے پرےشان تھا وقوعہ کے روز ظہور الہی نے اپنی کن پٹی پر گولی مارکر خود کشی کرلی ۔ پولےس تھانہ اے ڈوےژن نے حسب ضابطہ کاروائی کرکے نعش ورثا کے حوالے کردی جبکہ مشتاق کالونی قصور مےں گھرےلو جھگڑے کی بناءپر محمد عمرنامی شخص نے اپنے اوپر مٹی کا تےل چھڑک کر خود کوآگ لگا لی جس سے شدےد زخمی حالت مےں ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچا دےا گےا۔ جوہر آباد کا تیس سالہ آصف بجلی کی تاروں سے جھول گیا اور اپنے آپ کو 11 ہزار کے وی کی بجلی کی تاروں کے سپرد کرکے زندگی کی بازی ہار گیا آصف اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے تنگ تھا اور خودکشی کرنے کیلئے بجلی کے کھمبے پر جا چڑھا۔ ڈےفنس اے کے علاقہ مےں بے روزگاری سے تنگ آکر تےن بچوں کے باپ سے خود پر مٹی کا تےل چھڑک کر خود سوزی کرلی۔ پولےس نے لاش قبضے مےںلے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔ سپر ٹاﺅن چوکی کا رہائشی رمضان عرصہ سے بے روزگار تھا۔ بے روزگاری کی وجہ سے اس کے گھر مےں فاقے شروع ہوگئے ۔جس پر اس کا اپنی بےوی زکےہ سے اکثر گھرےلو جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز رمضان جھگڑے کے بعد رمضان باتھ روم مےںچلا گےااور اس نے اندرسے کنڈی لگا کر خود پر مٹی کا تےل چھڑک کر آگ لگا لی ۔اس کی چےخ و پکار پر ہمسائے بھی اکھٹے ہوگئے اور باتھ روم کا دروزہ توڑ کر دےکھا تو رمضان شعلوں کی لپےٹ مےں تھا۔ انہوںنے آگ پر قابو پاکر اسے مقامی ہسپتال پہنچاےا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولےس کا کہنا ہے حالات مشکوک تھے جس وجہ سے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوادی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزےد کاروائی کی جائے گی۔