میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں شہزاد نذیر سندھو کا مختلف علاقوں کے دورہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں رائے ونڈ، مانگا منڈی، سلطانکے، جھگیاں ذیلداراں، دھوکے والی بھائی کوٹ اور ناہلے میں مختلف جگہوں پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کے الیکشن جیتنے کے بعد علاقہ کی قسمت بدل جائے گی۔